اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عدنان صدیقی کی مکھی اور خواتین کو ایک جیسا قرار دینے پر معذرت

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ٹی وی شو میں مکھی اور خواتین کو ایک جیسا قرار دینے پر معذرت کرلی۔

عدنان صدیقی نے انسٹاگرام سٹوری میں وضاحت کی کہ انہوں نے مذکورہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی، ان کا ارادہ کسی کی دل آزاری نہیں کرنا تھا۔

اداکار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کی بات اور الفاظ کا مطلب غلط لیا گیا اور ان کی مزاحیہ بات کی گہرائی کو نہیں سمجھا گیا۔

سینئر اداکار کے مطابق مزاحیہ انداز میں بات کرنے کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا اور اگر ان کے الفاظ سے کسی کی غیر ارادی طور پر دل آزاری ہوئی تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔

عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ آئندہ وہ کوشش کریں گے کہ اپنی بات کو سیدھا اور صاف رکھیں۔

خیال رہے کہ عدنان صدیقی نے حال ہی میں ندا یاسر کے رمضان شو میں کہا تھا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہی ہے۔

عدنان صدیقی نے مکھیوں اور خواتین کو اس وقت ایک جیسا قرار دیا تھا جب اداکار کے ہاتھ پر ایک مکھی آکر بیٹھی۔

عدنان صدیقی نے کہا تھا کہ مکھیوں اور خواتین کی مثال ایک جیسی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی تھی کہ خواتین کے پیچھے جتنا پیچھے پڑا جائے، وہ اتنا دور بھاگتی ہیں اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

ان کی جانب سے مکھیوں اور خواتین کو ایک جیسا قرار دیے جانے پر ان پر خوب تنقید کی گئی تھی، جس پر اب انہوں نے معذرت کرلی۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے