اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

درفشاں سلیم نے عُمرے کی سعادت حاصل کرلی

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ درفشاں سلیم نے رمضان کے بابرکت مہینے میں عُمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

درفشاں سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی حرمین شریفین کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں حرم شریف میں زائرین کے جم غفیر کی ایک جھلک دکھائی جبکہ ویڈیو میں اذان کی آواز بھی سُنی جا سکتی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درفشاں سلیم مکہ کی گلیوں میں گھوم رہی ہیں، ایک تصویر میں اُنہوں نے آبِ زم زم کی بوتل بھی پکڑی ہے۔

اداکارہ نے یہ تصاویر اور ویڈیو گزشتہ روز 5 اپریل کو جمعتہ الوداع کے موقع پر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں۔

درفشاں سلیم کی پوسٹ پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں عُمرے کی ادائیگی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے