اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ویمن کرکٹرز بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(ویب ڈیسک) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں شریک دو پلیئرز بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں پلیئرز کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے اور خطرے کی کوئی بات نہیں۔

پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ دونوں پلیئرز کراچی میں جاری کیمپ کا حصہ ہیں اور جمعے کی شب کار حادثے میں انہیں معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں پلیئرز جمعے کی شب کراچی میں مقیم ایک ساتھی کرکٹرز کے ساتھ چائے پینے کی غرض سے ہوٹل سے نکلی تھیں کہ یوٹرن لیتے ہوئے گاڑی فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، حادثے میں دیگر پلیئرز محفوظ رہی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بسمہ اور غلام فاطمہ کی انجری بھی بہت معمولی نوعیت کی تھی، دونوں پلیئرز کے مقامی ہسپتال میں احتیاطی ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں اور پی سی بی کا میڈیکل پینل بھی ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے