اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوہر دوسری شادی کرنا چاہیں تو طلاق مانگ لوں گی: مریم نفیس

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ اگر میرے شوہر دوسری شادی کرنا چاہیں تو میں اُنہیں منع نہیں کروں گی مگر ان سے طلاق مانگ لوں گی۔

حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے  زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام میں سوال جواب کے سیشن کے دوران مریم سے  سوال کیا گیا کہ کیا آپ مرد کے ایک وقت میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے حق میں ہیں؟

جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسلام مرد کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے میں اس بات کا احترام کرتی ہوں مگر  دین میں یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ مرد اپنی بیویوں کے درمیان انصاف نہیں کر سکیں گے۔

مریم نفیس نے کہا کہ میرا ذاتی  خیال ہے   بہت ہی کم خواتین ایسی ہیں جو یہ بات برداشت کر پاتی ہیں کہ ان کے شوہر دوسری شادی کریں، اگر میرے شوہر دوسری شادی کرنا چاہیں تو میں اُنہیں منع نہیں کروں گی مگر ان سے طلاق مانگ لوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے