اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جو مرد یشما گل سے شادی کرے گا، وہ خدا کا خوف ہی کریگا: عمیر رانا

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(ویب ڈیسک) اداکار عمیر رانا نے ساتھی اداکارہ یشما گل کی جانب سے خوف خدا رکھنے والے مرد سے شادی کرنے کی خواہش پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو مرد اداکارہ سے شادی کرے گا وہ خدا کا خوف ہی رکھے گا۔

حال ہی میں عمیر رانا ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے، جہاں ان سے یشما گل کی جانب سے خوف خدا رکھنے والے مرد سے شادی کرنے کی خواہش پر رائے مانگی گئی۔

عمر رانا نے میزبان کے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ جہاں تک وہ یشما گل کو جانتے ہیں، وہ جس مرد سے بھی شادی کریں گی، وہ خدا کا خوف ہی رکھے گا۔

عمر رانا اپنی رائے دیتے ہوئے ہنس پڑے جب کہ ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے احمد علی بٹ بھی ہنس پڑے اور کہا کہ ان کی بات پر میمز بنیں گی۔

یاد رہے کہ عمیر رانا سے قبل یشما گل نے کچھ دن پہلے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کہا تھا کہ وہ اس مرد سے شادی کریں گی جو اچھے اخلاق سمیت خدا کا خوف رکھنے والا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے