اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان میں لوگ عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون بنانے کی فرمائش کرتے ہیں: نومی انصاری

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(ویب ڈیسک) معروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس بہت سارے لوگ عجیب عجیب فرمائشیں لے کر آتے ہیں اور ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون بنایا جائے۔

نومی انصاری نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک سلائی مشین سے کام شروع کیا تھا اور اب انہیں فیشن کلاتھنگ میں کام کرتے ہوئے 24 سال ہوچکے ہیں۔

نومی انصاری کے مطابق آغاز میں وہ خود ہی کپڑوں کی سلائی کرنے سمیت ان پر کڑھائی کا کام بھی کرتے تھے جب کہ اس وقت وہ بیک وقت تین تین ملازمتیں بھی کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا اصل نام محمد نعمان محی الدین ہے لیکن شروع سے ہی لوگ انہیں نومی بلاتے تھے، اس لیے ان کا نام نومی انصاری پڑ گیا۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس آنے والے لوگ عجیب عجیب فرمائشیں کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہیں عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون بنایا جائے۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ پاکستانی شخصیات عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون نہیں بن سکتیں، ہر کسی کی اپنی الگ الگ زندگی ہوتی ہے، ان کے مداح الگ اور یہاں کے لوگوں کے مداح الگ ہیں۔

نومی انصاری نے واضح نہیں کیا کہ ان سے کن شخصیات نے عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون بننے کی فرمائش کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے