اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ سے سیریز: قومی ٹیم میں محمد عامر اور عماد وسیم کی شمولیت متوقع

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے جس میں محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کاکول میں سلیکٹرز اور کپتان کے درمیان مشاورتی عمل مکمل ہوچکا ہے اور ہوم سیریز کی وجہ سے ٹیم میں 18 کھلاڑی شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی واپسی مشکل ہے۔

حارث رؤف پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور اسی سبب وہ آدھے سے زیادہ ایونٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ جارحانہ بیٹنگ کرنے والے فخر زمان کی بھی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان کی شمولیت بھی فٹنس سے مشروط ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور صائم ایوب ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ صاحبزادہ فرحان اور سلمان علی آغا کے نام بھی زیر غور ہیں۔

مڈل آرڈر میں افتخار احمد اور اعظم خان جبکہ سپنرز میں شاداب خان، اسامہ میر اور عماد وسیم ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

فاسٹ باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور زمان خان کی شمولیت کا قوی امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کے لیے عثمان خان، وسیم جونئیر، عرفان نیازی اور عباس آفریدی کے ناموں پر بھی غور جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے