اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

6 ججوں کے خط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے خط پر یکم اپریل کو لیےگئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیٰسی کے پہلے ازخود نوٹس پر سماعت آج سپریم کورٹ کےکمرہ نمبر ایک میں ہوگی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد ہائی کورٹ کے6  ججوں کی جانب سے عدلیہ کے معاملات میں خفیہ اداروں کی مداخلت کے الزامات پرازخود نوٹس کیس کی سماعت آج کرے گی۔

چیف  جسٹس قاضی فائز عیٰسی7 رکنی لارجر  بنچ کی سربراہی کریں گے،  لارجربنچ میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ سمیت جسٹس یحیٰی آفریدی ، جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہوں گے۔

اس معاملے پر مختلف وکلاء اور لاہور ہائی کورٹ بار نے بھی آئینی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے پی ٹی آئی کے سینئر  وکیل حامد خان نے درخواست دائر کی ہے جس میں حکومت کے انکوائری کمیشن کو غیر آئینی قرار دینے، الزامات کی انکوائری کے لیے سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنانے اور مداخلت کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

سینئر وکیل اعتزاز احسن کی دائر آئینی درخواست میں میمو کمیشن کی طرز پر جوڈیشل کمیشن بنانےکی استدعا کی گئی ہے۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ کی دائر درخواست میں بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا جس میں عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا، ججز نے اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی مانگی تھی۔

اس معاملے پر پہلے وزيرا‏عظم نے چیف جسٹس کی مشاورت سے انکوائری کمیشن بنایا لیکن بعد میں چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے کر کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے