اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کیوی سکواڈ کا اعلان

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئےکیوی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی اعلان کردہ ٹیم کیلئے اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں مائیکل بریس ویل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 9 اہم کھلاڑی آئی پی ایل اور  1 کھلاڑی کاؤنٹی کھیلنے کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ مائیکل بریس ویل پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دورہ پاکستان کیلئے کیوی سکواڈ میں فن ایلن، مارک چیپمین،  جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لسٹر اور کول مک کونچی کے نام شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ایڈم ملنے، جمی نیشم ، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور  اش سودھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ ٹم رابن سن اور ول اورارکی کو  پہلی مرتبہ  سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹرینٹ بولٹ، ڈیوان کانووے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل آئی پی ایل میں مصروف ہونے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے ہیں جبکہ گلین فلپس، رچن روندرا، کین ولیم سن اور مچ سینٹنر بھی آئی پی ایل کی ہی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کاؤنٹی کھیلنے کی وجہ سے ول ینگ جبکہ گھریلو مصروفیات کی باعث ٹام لیتھم بھی دستیاب نہیں ہو پائیں گے اور ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کیلئے آرام دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کیلئے روانہ ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے