اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مہوش حیات کا بھارت کے معروف گلوکار کیساتھ کام کرنے کا اعلان،وہ سنگر کون ہے؟جانئے

01 Apr 2024
01 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نےمعروف بھارتی میوزک ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کردیا۔

مہوش حیات نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کے ہمراہ بھارتی میوزک ریپر ہنی سنگھ اور راؤ علی خان موجود ہیں۔اداکارہ نے ہنی سنگھ کے ساتھ شیئر کی گئی اپنی مشترکہ پوسٹ میں کہا کہ میں نے اپنے دیسی کلاکار کے ساتھ نئے ٹریک ‘کِلر’ کے لیے تعاون کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں گانے کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم یہ ضرور بتایا کہ اُن کا یہ گانا بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔یو یو ہنی سنگھ اور مہوش حیات کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت بھارتی مداحوں کی جانب سے اُن کے نئے گانے کے لیے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں بھی مہوش حیات نے بھارتی میوزک ریپر سے ملاقات کی تھی جس کی تصویر ہنی سنگھ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی تھی۔اس موقع پر ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ مہوش حیات زندہ دل خاتون ہیں، مجھے ان سے ملاقات کرکے بہت خوش ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے