اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کپتانی واپس ملنے کے بعد بابراعظم کے والد نے بیٹے کو اہم مشورہ دے دیا

31 Mar 2024
31 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی دوبارہ ملنے پر بابر اعظم کے والد نے بیٹے کو کچھ مشورے دیے ہیں۔

انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے اعظم صدیق نے کہا کہ بیٹے کو پاکستان کی دوبارہ کپتانی ملی اس پر شکر ادا کرتے ہیں،سب سے بڑی بات یہ ہے کہ احباب اختیار نے عزت اور تحریم دی۔

اعظم صدیق نے لکھا کہ اب بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ ٹیم میں اتفاق ہو گا یا نہیں؟بابر کو مشورہ دیا ہے کہ جو کسی نے کہا ہے اسے بھول جاؤ، محمد عامر اور عماد وسیم تم سے بڑے بھی اور سینئر بھی ہیں، ان سے چھوٹے بن کر ملنا اور عزت احترام کرنا۔

بابر کے والد نے کہا کہ بیٹے کو بولا ہے کہ عماد اور عامر کی رائے کا احترام کرنا ، 11 بھائیوں نے دنیا فتح کرنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ سب اسباب کا مالک ہے وہی دلوں کو سخت اور نرم کرتا ہے ،ضروری ہے کہ قبلہ کعبہ درست ہو پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے