31 Mar 2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے ایسٹر کے تہوار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، قیام پاکستان کیلئے مسیحی برداری نے بھی قربانیاں دیں، مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن ،محبت اور خوشحالی کو فروغ ملنا چاہیے، ہمیں اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دے کر معاشرے سے نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئین میں سب کے حقوق برابر ہیں، ہم مل کر پاکستان کی خدمت کریں گے۔