اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گروپنگ کی خبریں! کرکٹرز کی اکٹھے سنوکر کھیلے کی ویڈیو وائرل

31 Mar 2024
31 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم میں کپتانی کو لیکر گروپ بندی کی خبریں پھیلنے کے بعد قومی کھلاڑیوں کی کاکول ٹریننگ اکیڈمی میں سنوکر کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں قومی ٹیم کے نومنتخب کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد حارث، حسن علی، عماد وسیم، محمد عامر سمیت دیگر کرکٹر سنوکر کھیل رہے ہیں جبکہ ایک دوسرے سے مذاق کررہے ہیں۔

افتخار احمد نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ کاکول کیمپ میں ایک ساتھ اپنے وقت کا بھرپور مزہ لے رہے ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو آج (اتوار) کی صبح ٹی20 فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹاکر بابراعظم کو ایک مرتبہ پھر وائٹ بال فارمیٹ کی قیادت سونپ دی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ میں شان مسعود کپتان کے فرائض نبھائیں گے۔

کاکول ٹریننگ کیمپ کے دوران کھلاڑی تربیتی مشقیں اور فزیکل ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ فٹنس کو بہتر بنایا جا سکے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے