اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا

31 Mar 2024
31 Mar 2024

(لاہور نیوز) پاکستان بار کونسل نے تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

پاکستان بار کونسل کے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار کونسل نے جسٹس تصدق جیلانی پر مشتمل کمیشن کو بھی خوش آئند قرار دیا، پاکستان بار کونسل نے ہائیکورٹ ججز کے معاملہ پر چیف جسٹس پر تنقید کو بھی مسترد کردیا۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا پاکستان بار معاملے پر غور و فکر کیلئے جلد جنرل باڈی اجلاس بلائے گی، چھ ججز کے خط کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہئے، ججز کے الزام ثابت ہونے پر کارروائی بھی ہونی چاہئے، ججز کو تحفظ اور پرائیویسی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کسی ادارے کو بھی عدلیہ میں مداخلت کا اختیار نہیں، پاکستان بار کونسل اور وکلاء برادری چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور عدلیہ کے ساتھ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے