اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ریجنل کپ: ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

30 Mar 2024
30 Mar 2024

(لاہورنیوز ) پاکستان ریجنل کپ کیلئے ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق سلیم جعفر کی سربراہی میں خواتین کی4  رکنی قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے 6 سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 25 روزہ ٹورنامنٹ میں6  ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی،ہر میچ 50 اوورز پر مشتمل ہوگا، ون ڈے ٹورنامنٹ 17 اپریل سے شروع ہوگا اور 11 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا ، جن 6 ریجنز کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں ان میں کراچی ، لاہور، ملتان ، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی ریجن کی ٹیمیں شامل ہیں۔

سلیکٹر سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جس میں ہر ٹیم کو کم از کم 10 میچز کھیلنے کا موقع ملے گا، 25 روزہ ٹورنامنٹ میں کل 31 میچ کھیلے جائیں گے، میچ کا آغاز صبح ساڑھے نو بجے ہوگا، کراچی اور لاہورکی ٹیمیں 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی جبکہ دیگر ریجن کی ٹیمیں 14 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ٹیم 5  ریزرو کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، اس طرح 6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے کل 90 کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے