اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور میں بنایا جانیوالا سائیکلنگ ٹریک تباہ حالی کا شکار، نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا

30 Mar 2024
30 Mar 2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں بنایا جانے والا پہلا سائیکلنگ ٹریک ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث تباہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ شہریوں کیلئے سائیکلنگ کا ٹریک بنا کر بھول گئی اور اب یہ ٹریک سائیکلسٹوں کا تو نہیں البتہ نشئیوں کی آماجگاہ اور آوارہ جانوروں کا مسکن بن چکا ہے۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 3 سال قبل اپنی نوعیت کا یہ پہلا سائیکلنگ ٹریک ان دعوؤں کے ساتھ بنایا گیا تھا کہ یہ بی آر بی لنک کینال کے کنارے پہلا ’انٹرٹینمنٹ ہب‘ ہوگا۔

دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہاں فوڈ کورٹ بنائی جائے گی، شہریوں کو سائیکلیں دستیاب ہوں گی اور واک کے شوقین افراد کیلئے جاگنگ ٹریک الگ ہوگا۔لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے، سائیکلنگ ٹریک کے جنگلے گل سڑ چکے ہیں، نشہ کرنے والے افراد جنگلوں کو توڑ کرلے جاتے ہیں جبکہ ٹریک کا نام و نشان بھی ختم ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے کسی کو یہاں سائیکلنگ یا جاگنگ کرتے نہیں دیکھا، ٹریک پر انسان اور سائیکلیں تو نہیں تاہم کتے بھاگتے دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کیلئے ایک اچھی تفریح گاہ تو بنائی گئی لیکن اب ضلعی انتظامیہ کو شاید بھول چکا ہے کہ کوئی سائیکلنگ یا جاگنگ ٹریک بنایا بھی گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے