(ویب ڈیسک) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی نوجوان پاکستانی اداکارہ سجل علی کی سادگی بھرے لک نے سوشل میڈیا پر قیامت ڈھا دی۔
23 مارچ کو گورنر ہاؤس میں یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں سجل علی کو بھی انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
اس تقریب میں شرکت کیلئے سجل علی نے سفید لمبی قمیص اور ٹراؤزر زیب تن کیا، یہ قومی لباس پاکستانی کلچر کی بھرپور عکاسی کرتا دکھائی دیا۔
اداکارہ کا یہ جوڑا معروف کلاتھنگ برانڈ کا شاہکار ہے جس پر دھاگے کا دلکش کام ہوا ہے۔
اب سجل علی نے اپنی زندگی کے اس خاص دن کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں اور اپنی اس لک کی تفصیلات بتائیں۔
یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کیلئے انہوں نے فیشن سٹائلسٹ کی خدمات حاصل کیں جبکہ میک اپ کے لیے بھی نجی سیلون کا رخ کیا۔
سجل کی مختلف پوز میں یہ دلکش تصاویر لینے والی فوٹوگرافر نتاشہ زبیر ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے سجل کا شوٹ کیا۔