29 Mar 2024
(ویب ڈیسک) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو تبدیل کرکے ان کی جگہ علی ناصر رضوی کو نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی۔
علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری داخلہ کو تبدیل کرکےخرم آغا کو تعینات کر دیا۔