اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کاکول میں سخت ٹریننگ: بعض کھلاڑیوں تھک گئے، کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے کاکول اکیڈمی میں آرمی ٹرینر کی زیر نگرانی ٹریننگ شروع کردی ہے ، جہاں کرکٹرز کی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کےلیےمختلف ڈرلز کرائی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کاکول کیمپ کا پہلا روز قومی کھلاڑیوں کے لیے سخت ثابت ہوا جبکہ پاکستانی کرکٹرز کی دوسرے روز بھی ٹریننگ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افطار سے قبل کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا،کھلاڑیوں نے ڈھائی گھنٹے پر مشتمل فزیکل ٹریننگ سیشن کیا۔

ذرائع کے مطابق روزہ دار کھلاڑیوں نے بھی یکساں فزیکل ٹریننگ میں شرکت کی، کھلاڑیوں کے درمیان رسہ کشائی کا کھیل بھی کھیلا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیزیکل ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ افطار کے بعد شروع ہوا جوکہ تین گھنٹے پر مشتمل تھا۔

ذرائع کے مطابق ٹریننگ کے باعث بیشتر کھلاڑیوں کو گزشتہ رات سخت تھکاوٹ محسوس ہوئی، چند کھلاڑیوں نے نماز عشاء کرسی پر بیٹھ کر ادا کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے روز کھلاڑیوں نے دو کلومیٹر دوڑ لگائی جبکہ جم سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی 5 مختلف فزیکل ٹریننگ ہوئی، جس کے بعد کاکول کیمپ کے دوسرے روز بیشتر کھلاڑی تاخیر سے جاگے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا آرمی کے تعاون سے قومی کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ ایبٹ آباد کی کاکول اکیڈمی میں لگایا گیا ہے جو کہ  8 اپریل تک جاری رہے گا۔کیمپ میں پی سی بی نے 29 کھلاڑیوں کو طلب کیا ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے