اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آذربائیجان ایئرلائن کا پاکستان کیلئے پروازوں میں اضافے کا اعلان

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(لاہور نیوز) آذربائیجان ایئرلائن نے پاکستان کے لیے پروازوں اور نیٹ ورک میں اضافے کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایوی ایشن شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا، آذربائیجان ایئرلائن کراچی کے لیے اپنی پروازیں آئندہ ماہ اپریل سے شروع کرے گی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان ایئر کا باکو سے کراچی کے درمیان 18 اپریل سے پہلی پرواز چلانے کا امکان ہے، آذربائیجان ایئرلائن کو کراچی کے روٹ پر پروازیں چلانے کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آذربائیجان ایئرلائن اجازت ملنے کے بعد اب باکو سے کراچی کے درمیان براہ راست پروازیں چلائے گی، آذربائیجان ایئرلائن کے لیے پاکستان میں کراچی تیسرا روٹ ہوگا جس پر پروازیں چلائی جائیں گی۔

یاد رہے اس وقت آذربائیجان ایئر لائن اسلام آباد اور لاہور شہر کے لیے پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے، حکومت نے گزشتہ سال آذربائیجان کو ایئر سروس معاہدے کے تحت پاکستان کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے