28 Mar 2024
(لاہور نیوز )وفاقی حکومت کا نئی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ، 2 ہزارکلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
وزارت صنعت و تجارت نے موجودہ حالات میں امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی۔
وفاقی حکومت نے اس سے قبل500کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو درآمد کرنے کی اجازت تھی، 2 ہزار کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو نئی گاڑی تصور کیا جائے گا۔
واضح رہے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کے بعد غیر رجسٹرڈ اور2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جاسکیں گی۔