اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پرویز الہٰی پمز میں زیر علاج، پسلیوں میں تکلیف کی شکایت

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی پمز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم آج ان کا دوبارہ طبی معائنہ کرے گی۔

ذرائع پمز ہسپتال کے مطابق چودھری پرویزالہٰی کو گزشتہ رات بھی پسلیوں میں درد کی شکایت رہی اور ڈاکٹرز ان کو درد کم کرنے کیلئے پین کلر دیتے رہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پسلیوں میں درد کی وجہ سے پرویزالہٰی کو بیٹھنے میں مشکل ہو رہی ہے، پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا معائنہ کرے گی۔

یاد رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی اڈیالہ جیل میں گر کر زخمی ہوئے تھے جبکہ چند روز سے ان کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں گزشتہ روز پمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے