28 Mar 2024
(ویب ڈیسک) عالمی منڈیوں میں کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں لوہے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں لوہے کی فی ٹن قیمت میں 20 سے 22 ہزار روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سٹیل کے تاجروں کا کہنا ہےکہ چین سے آنے والی گیلوینائزڈ، ہاٹ اینڈ کولڈ کی سٹیل شیٹ 2 لاکھ 85 ہزار سے 2 لاکھ 95 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سریا اور سٹیل کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تاجروں کا مزید کہنا ہے کہ سٹیل کی قیمتوں میں کمی سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا، عالمی کساد بازاری کے سبب سٹیل کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔