اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غزہ میں جنگ بندی: پی ٹی آئی کا سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کا مطالبہ

26 Mar 2024
26 Mar 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری پر ردعمل دے دیا۔

پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری غزہ پر منظور کی گئی قرارداد کی روشنی میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے۔

پاکستان تحریک انصاف اہلِ فلسطین کی اصولی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی مرتکب ایک ناجائز ریاست تصور کرتی ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان خوراک و ادویات سمیت دیگر امدادی سامان کی غزہ تک ترسیل یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لائے۔

اسرائیل جیسی دہشت گرد ریاست کی خوشامد کی بجائے اہلِ عالم انسانی اقدار اور عالمی قوانین کی روشنی میں فلسطینیوں کے حقوق کی ضمانت فراہم کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے