26 Mar 2024
(ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے مونس الہٰی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
لاہورہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف مونس الہٰی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ اپیلیٹ ٹریبونل نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قراردے کر مونس الہٰی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔
خیال رہے کہ ریٹرننگ افسر نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مونس الہٰی کے پی پی 158 کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔