(ویب ڈیسک) قومی کرکٹرز کی مدینہ منورہ جاتے وقت نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی ویڈیو نے دل موہ لیے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سپرلیگ 9 کے ختم ہوتے ہی بیشتر کرکٹرز رمضان کے مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے ہوئے ہیں، ان کرکٹر میں سابق کپتان بابر اعظم، امام الحق، نسیم شاہ اور افتخار احمد شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر قومی کرکٹرز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں قومی کرکٹرز کو بس میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بس میں سوار کرکٹرز مدینہ کی جانب جا رہے ہیں اور اس دوران کرکٹرز نے آخری نبیﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے نعتیہ کلام پیش کیا ہے۔
ویڈیو میں کرکٹر افتخار احمد، نسیم شاہ، امام الحق اور بابر اعظم کو نعت 'جس نے لا کر کلام الہیٰ دیا وہ محمدﷺ مدینے میں موجود ہے' پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں اور قومی کر کٹرز کو خوب سراہا جا رہا ہے۔