اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

'کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے'ہاکی فیڈریشن کو اسپتال میں پڑے بے یارومددگار گول کیپر کا خیال آگیا

24 Mar 2024
24 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر طارق بگٹی اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں گھٹنےکی انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے والے قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر کی عیادت کو پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق پی ایچ ایف کے نو منتخب سربراہ طارق حسین بگٹی نے لاہور کے جناح اسپتال میں گول کیپر وقار یونس کی عیادت کی اور فیڈریشن کی طرف سے علاج معالجے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

گول کیپر وقار یونس اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے، ٹیم انتظامیہ نے ہاکی پلیئر سے 200 ڈالرز کا ڈیلی الاؤنس تک واپس لیکر وطن بھیج دیا تھا، جس کے بعد گول کیپر نے اپنی مدد آپ کے تحت جناح اسپتال لاہور میں گھٹنے کا آپریشن کروایا۔

واضح رہے کہ وقار یونس نے فیڈریشن اور ٹیم انتظامیہ کی طرف سے نہ پوچھنے پر بےحسی کا شکوہ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے