اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیئرمین پی سی بی رمضان ٹورنامنٹ کی مشکل شرائط پر نظرثانی کریں: معین خان

24 Mar 2024
24 Mar 2024

(لاہور نیوز) سابق کپتان معین خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی سے درخواست ہے رمضان ٹورنامنٹ کی مشکل شرائط پر نظر ثانی کریں۔

سابق کپتان معین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بنیاد کراچی نے رکھی، کرکٹرز کی فارم اور فٹنس بہت اہم ہوتی ہے، عماد وسیم کرکٹ کھیل سکتا ہے۔

معین خان نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو آل راؤنڈر کی ضرورت بھی ہے، اگر اس کی فارم اچھی ہے تو ضرور کھلانا چاہئے، گارنٹی لینا اور دینا دونوں غلط ہیں، مجھے علم نہیں کہ کس نے گارنٹی دی، پاکستان ٹیم کیلئے ملکی کوچ ہونا چاہیے، پی سی بی کو چاہیے اپنے سابق کرکٹرز کی جانب دیکھے۔

سابق کپتان نے کہا کہ اگر پاکستانی کرکٹرز کوچنگ کیلئے نااہل ہیں تو پی سی بی ایک کوچنگ ڈویلپمنٹ پروگرام کرائے، کھلاڑی جذباتی ہوکر ریٹائرمنٹ لے لیتے ہیں، کوئی پاکستان کیلئے مزید کھیلنا چاہتا ہے تو وہ ریٹائرمنٹ کیوں لے رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے