تفریح
علی عظمت پہلی بار اپنی دادی کوکانسرٹ میں لے کر گئے تو کیا ہوا؟گلوکار نے ماضی کامزاحیہ قصہ سنا دیا
23 Mar 2024
23 Mar 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار علی عظمت نے پہلی بار اپنے دادی کو کانسرٹ میں لے جانے کا مزاحیہ قصہ سنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق علی عظمت نے ایک انٹرویو میں ماضی کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میری دادی مجھے کہتی تھیں کہ پڑھتا لکھتا نہیں ہے جا کر ناچ گا کر پیسے کما لے، جب میں پہلی بار اپنے ایک کانسرٹ میں اپنی دادی کو لے کر گیا تو میری دادی رونے لگی جس پر میں ان سے وجہ دریافت کی تو دادی نے روتے ہوئے کہا میں نے تو ویسے ہی بد دعا دی تھی تو سچ مچ میں مراسی بن گیا ہے۔
علی عظمت نے بتایا کہ میرے ماموں بھی کہتے تھے کہ میں مراسی ہوگیاہوں ،وہ ہم سے نہیں ملیں گے جس پر دکھ ہوتا تھا۔