اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی فلم 'ورنہ' ماہرہ خان سے پہلے کس بھارتی اداکارہ کو آفر ہوئی تھی؟اداکارہارون شاہد کا بڑا انکشاف

23 Mar 2024
23 Mar 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ ماہرہ خان سے قبل بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو پاکستانی فلم ‘ورنہ’ میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔

رپورٹ کےمطابق  اداکار ہارون شاہد نے ایک پرورگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی اور ماہرہ خان کی فلم ‘ورنہ’ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کیا۔ہارون شاہد نے کہا کہ فلم ‘ورنہ’ کا مرکزی کردار ابتدائی طور پر معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو آفر کیا گیا تھا لیکن وہ یہ آفر قبول نہیں کرسکیں کیونکہ وہ اُس وقت حاملہ تھیں۔

اداکار نے کہا کہ جب ہدایتکار شعیب منصور نے بتایا کہ کرینہ کپور فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی تو میں بہت خوش ہوگیا تھا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کرینہ کپور کے انکار کے بعد ہدایتکار شعیب منصور نے ماہرہ خان کو فلم ‘ورنہ’ کے مرکزی کردار کی پیشکش کی تھی۔

واضح رہے کہ شو مین پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ورنہ‘ کے رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر شعیب منصور تھے جو اس سے قبل ‘خدا کے لیے’ اور ‘بول’ جیسی سپرہٹ فلمیں شائقین کے لیے پیش کر چکے تھے۔سال 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ورنہ’ میں ماہرہ خان اور ہارون شاہد نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ فلم کی کہانی پاکستانی خواتین کے سماجی مسائل اور حقوق کی پامالی پر مبنی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے