23 Mar 2024
(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک کے حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے علاقے حاصلپور روڈ پر تیز رفتار منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک سوار موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب ننکانہ صاحب میں شہیدی کوٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث 2 موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تینوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔