اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.89
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 241500 دس گرام : 207100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221373 دس گرام : 189840
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم پاکستان: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

23 Mar 2024
23 Mar 2024

(لاہور نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، ایئر وائس مارشل طارق محمود نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

مزار اقبال پر پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نےسکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے جبکہ مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل طارق محمود نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

مرکزی پریڈ
دوسری جانب اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی جانب سے یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ جاری ہے۔

مرکزی پریڈ میں مسلح افواج کے جوانوں نے مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا، چین اور برادر دوست ملک آذربائیجان کے فوجی دستے بھی پریڈ میں شامل ہیں۔

صبح سویرے اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان رینجرز کے دستوں نے رینجرز ایگزی بیشن ڈرل کا شاندار مظاہرہ کیا، ڈرل کے دوران رینجرز کے دستوں نے ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کو شاندار انداز میں شرکاء کے سامنے پیش کیا۔

آرمی سکول آف میوزک کے دستے نے بھی سولو ڈرم کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں پر سحرطاری کر دیا۔

پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہیں جبکہ سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی پریڈ کی تقریب میں شریک ہیں، تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت تمام سروسز کے سربراہان، وفاقی وزراء، ارکان اسمبلی اور غیر ملکی سفرا بھی موجود ہیں۔

پریڈ میں پاک فضائیہ کے شاہین فلائی پاسٹ بھی پیش کریں گے، صدر مملکت پریڈ کا معائنہ کریں گے، پریڈ میں صوبوں کا خصوصی ثقافتی شو بھی ہوگا اور فلوٹ مظاہرہ کریں گے۔

مرکزی پریڈ کے موقع پر دفاع کے شعبہ میں پاکستان کی ترقی اور جدید اسلحہ کی نمائش کی جائے گی، اس کے علاوہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد ہو گا، ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔

84 ویں یوم پاکستان پر پاک فوج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے