تفریح
محمود اسلم نے نعمان اعجاز کے والد کے کردارکی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟اداکار نے وجہ بیان کردی
22 Mar 2024
22 Mar 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار محمود اسلم کی جانب سے نعمان اعجاز کے والد کے کردار کی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بیان کردی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق محمود اسلم نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایک پراجیکٹ میں مجھے نعمان اعجاز کے والد کا کردار آفر کیا گیا جب کہ نعمان اعجاز مجھ سے چند برس ہی چھوٹا ہے،جس پر میں نے اس کردار کی پیشکش ٹھکرا دی ۔
انہوں نے میزبان سے مزاحیہ انداز میں کہا کہ دیکھیے یہ کیسی بات ہے، برائے مہربانی آپ اس کے خلاف اسٹینڈ لیں۔اس پروگرام میں موجود ساتھی میزبان و اداکار اعجاز اسلم نے بھی محمود اسلم کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ مجھے بھی اس طرح کی آفرز آتی ہیں تو میں اسی صورت میں قبول کرتا ہوں اگرچہ والد کا کردار طاقتور اور متاثر کن ہو۔