20 Mar 2024
(ویب ڈیسک) ڈکیتی و راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ۔ لیاقت آباد کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے شہری عدنان کو لوٹ لیا ۔
واردات گزشتہ رات ساڑھے 9 بجے ایس بلاک ماڈل ٹاؤن میں ہوئی ، سی سی ٹی وی میں شہری عدنان گھر کے باہر کھڑا موبائل فون استعمال کرتا نظر آتا ہے ، اسی دوران موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو گن پوائنٹ پر اسے یرغمال بنا لیتے ہیں ۔ ایک ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا جبکہ دیگر 2 نے موبائل فون اور نقدی چھین لی ۔
واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوتے دکھائی دیتے ہیں ۔ دوسری جانب متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ لیاقت آباد میں جمع کرا دی ہے۔