اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رمضان راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے راشن بیگ سے نوازشریف کی تصویر ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل سلمیٰ ریاض نے دلائل دئیے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سرکاری خزانے کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے  استدعا کی کہ  راشن بیگ پر قائد ن لیگ کی تصویر شائع کرنے سے روکا جائے، آٹے کی تقسیم کیلئے شہریوں کی عزت نفس مجروح نہ کرنے کا حکم دیاجائے، پنجاب حکومت کو بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے رقم شہریوں کےگھروں میں پہنچا نے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے  رمضان پیکیج راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مستردی کردی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے