20 Mar 2024
(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب حکومت کے انتظامی اجلاس کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے انتظامی اجلاس کیخلاف درخواست ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف نہ تو وزیر ہیں اور نہ وزیراعلیٰ ہیں، سابق وزیراعظم کے پاس کوئی انتظامی عہدہ نہیں، قائد ن لیگ انتظامی سطح پر کسی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نوازشریف کو انتظامی سطح پر اجلاس کی صدارت سے روکنے کا حکم جاری کرے۔