اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان نے آئی ایم ایف مشن کو مطمئن کر لیا، قسط منظور ہونے کا امکان

19 Mar 2024
19 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے مشن کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کر لیا ہے جس کے باعث پاکستان کے لئے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط منظوری کے واضح امکانات ہیں، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں پاکستان کے لئے قسط منظور کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت رہی اور آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کئے جانے کا امکان ہے، معاہدے اور کامیابی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف اعلامیہ کے ذریعے کرے گا۔

دریں اثنا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بھی امریکی سفیر بلوم سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کے ٹیکس انتظامیہ اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری سمیت پاکستان کے اصلاحاتی اہداف کو پورا کرنے کے لئے مزید امریکی تعاون اور حمایت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفیر بلوم نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے موجودہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کو مکمل کرنے کے لئے امریکی حکومت کی حمایت کی یقین دہانی کروائی امریکی سفیر بلوم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں امریکا پاکستان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم پر زور دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے