اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی مزید5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

19 Mar 2024
19 Mar 2024

(لاہور نیوز) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی جس سے بجلی 5 روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، درخواست من و عن منظور ہونے پر صارفین پر 40ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی جس میں پانی سے 24.77فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

فروری میں مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

واضح رہےکہ  سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے