اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل فائنل: عماد وسیم کی ڈریسنگ روم میں سگریٹ پینے کی ویڈیو وائرل

19 Mar 2024
19 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کا فائنل گزشتہ شب ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا جہاں اسلام آباد نے ملتان کو دو وکٹوں سے شکست دی۔

اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے آل راؤنڈر عماد وسیم پلیئر آف دی میچ قرار دیے گئے جنہوں نے 23 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا اور 17 گیندوں پر 19 ناقابل شکست رنز بنائے۔

پہلی اننگز (ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے دوران) کے 18ویں اوور میں عماد وسیم گراؤنڈ سے چلے گئے، اس وقت ملتان کا سکور 127 پر 9 کھلاڑی آؤٹ تھا اور کریز پر افتخار احمد اور محمد علی موجود تھے۔

اس دوران جب کیمرہ مین نے ڈریسنگ روم دکھایا تو عماد وسیم وہاں بیٹھے سگریٹ پی رہے تھے، آل راؤنڈر کو معلوم نہ ہوسکا کہ کیمرہ ان کی جانب ہے، البتہ جیسے ہی پتا چلا انہوں نے فوراً اپنی سگریٹ نیچے کردی۔

عماد وسیم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے