اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

19 Mar 2024
19 Mar 2024

لاہور: (حسن رضا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے ملاقات کی۔

ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی جس پر مریم نواز نے ایرانی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی ایکسپورٹ کے فروغ  کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ثقافتی وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا جس کے تحت خیر سگالی کے طور پر 20 مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں کیا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیان یوتھ کلچر ایکسچینج پروگرام کے فروغ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ ثقافتی اور مذہبی طور پر جڑے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے عوام کا تاریخی رشتہ صدیوں پر محیط ہے، دو طرفہ تعلقات کو بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے