18 Mar 2024
(لاہورنیوز) اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ کل پہلے غیر ملکی دورہ پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کل ایک روزہ دورہ پر برطانیہ پہنچیں گے، لندن میں ایک روزہ قیام اور سرکاری مصروفیات کے بعد وزیر خارجہ برسلز روانہ ہوں گے۔برسلز میں وزیر خارجہ نیوکلیئر سکیورٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیوکلیئر سکیورٹی سمٹ میں وزیر خارجہ کو پاکستان کی نمائندگی کے لئے وزیر اعظم نے نامزد کیا ہے۔