اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر میں کپاس کی کاشت کیا صورتحال ہے؟جانئے

18 Mar 2024
18 Mar 2024

(ویب ڈیسک) کپاس کے سال 2024-25 کیلیے وفاقی حکومت کی جانب سے کاشت اور پیداواری اہداف مقرر نہ ہونے، کپاس کی امدادی قیمت کے عدم تعین اور صنعتی شعبوں کے لیے توانائی کی قیمتیں تسلسل سے بڑھانے جیسے اقدامات کے باعث پوری کاٹن گروئنگ مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین اضطراب سے دوچار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق کپاس کی کاشت میں ریکارڈ نوعیت کی کمی اور مزید ٹیکسٹائل ملوں کے غیر فعال ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ فیڈرل کمیٹی آن ایگریکلچر(ایف سی اے) روایتی طور پر ہر سال فروری کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں اس سال کے لیے ملک بھر میں کپاس کی کاشت اور پیداواری اہداف کا تعین کرتی تھی جس سے تمام کاٹن اسٹیک ہولڈرز کو اس سال کے لیے اپنی حکمت عملی ترتیب دینے میں کافی مدد ملتی تھی۔

چند سال قبل تک وفاقی حکومت کپاس کی امدادی قیمت کا بھی تعین کرتی تھی جبکہ گزشتہ برس سے امدادی کی بجائے مداخلتی قیمت رائج کی گئی جبکہ اس سال مارچ کا تیسرا ہفتہ شروع ہونے کے باوجود ایف سی اے کی جانب سے نہ تو کوئی اہداف مقرر کیے گئے ہیں اور نہ کپاس کی امدادی یا مداخلتی قیمت کا کوئی تعین کیا گیا ہے جس سے کاشت کاروں سمیت پورے کاٹن سیکٹر میں تشویش دیکھی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے