18 Mar 2024
(لاہورنیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔
کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے ڈالر 278 روپے 63 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے 20 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔