اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بشریٰ انصاری نے علامہ اقبال کے اشعار والی چادر پہن کر تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکردی

18 Mar 2024
18 Mar 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے اشعار والی چادر اوڑھ کر اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

رپورٹ کےمطابق بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی،تصویر میں بشریٰ انصاری کو چادر اوڑھے دیکھا جاسکتا ہے جس پر اُردو زبان میں چند اشعار تحریر ہیں، اداکارہ نے کہا کہ میں نے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی جہاں میں نے ایسی چادر اوڑھی جس پر شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی شاعری لکھی ہوئی تھی۔

بشریٰ انصاری نے پوسٹ کے کیپشن میں طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب اگر اردو پڑھنی آتی ہوگی تو سمجھ آجائے گا۔واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنی اس طنزیہ پوسٹ کے ذریعے لاہورکے اچھرہ بازار میں گزشتہ ماہ پیش آنے والے خوفناک واقعے کی طرف اشارہ کیا ہے، جہاں مشتعل ہجوم نے عربی حروف تہجی والا لباس پہننے والی خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا تھا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے