اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ذوالقرنین کے2 کروڑ ڈوب گئے!لیکن کیسے؟ٹک ٹاکر نے اپنی آپ بیتی سنادی

18 Mar 2024
18 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹریڈنگ میں تقریباََ سوا دو کروڑ روپے کا نقصان کرچکے ہیں۔

ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کا ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے بڑے مالی نقصان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ میرا ایک دوست ٹریڈنگ سے پیسے کماتا تھا تو اُس نے مجھے بھی ٹریڈنگ کرنے کا مشورہ دیا، دوست کے مشورے پر میں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر ٹریڈنگ پر پیسہ لگایا۔

اُنہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کنول آفتاب ٹریڈنگ کے بالکل خلاف تھیں لیکن میں نے اُن کی ایک نہ سُنی اور اپنے دوست کے بتائے ہوئے راستے پر چل پڑا، جب ہم تینوں بھائیوں نے ملکر ٹریڈنگ پر پیسے لگائے تو شروع میں ہمیں 31 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ جب پہلا نقصان ہوا تو میرے بڑے بھائی نے ٹریڈنگ پر پیسہ لگانے سے انکار کردیا اور کنول بھی بہت غصہ ہوئی، پھر میں نے اپنے دوست کو نقصان کے بارے میں بتایا تو اُس نے کہا کہ یہ تو ہوتا رہتا ہے، تُم مزید پیسہ لگاؤ تو تُمہیں لاکھوں ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ دوست کی بات سُن کر مجھے لالچ آگئی تو میں نے اپنی اہلیہ کنول سے 30 لاکھ روپے مانگے لیکن کنول نے مجھے پیسے نہیں دیے کیونکہ اُنہیں معلوم تھا کہ جس طرح پہلے نقصان ہوا ہے، اُسی طرح دوبارہ بھی ہوسکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جب اہلیہ نے رقم نہیں دی تو میں نے اپنے اکاؤنٹ کی ساری رقم ٹریڈنگ پر لگا دی اور ساتھ ہی میرے چھوٹے بھائی نے بھی اپنی جمع پونجی ٹریڈنگ پر لگا دی۔ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ اُس کے بعد ہم عُمرہ کرنے چلے گئے، وہاں جاکر چھوٹے بھائی کا فون آیا اُس نے روتے ہوئے بتایا کہ ہماری ساری رقم ڈوب گئی ہے، اس طرح ہمیں سوا دو کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں نے مدینہ میں اللہ تعالیٰ سے دُعا کی کہ میرے دل و دماغ سے ٹریڈنگ کی لالچ نکال دے کیونکہ میں مزید نقصان اور پریشانی برداشت نہیں کرسکتا تھا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے عُمرہ سے واپس آکر ہمیشہ کے لیے ٹریڈنگ چھوڑ دی اور پھر مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ ٹریڈنگ حرام ہے۔

واضح رہے کہ 2021 میں کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کا نکاح ہوا تھا، 2022 میں کنول آفتاب کی رخصتی ہوئی تھی جبکہ سال 2023 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے