اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مانیٹری پالیسی کا اعلان: سٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

18 Mar 2024
18 Mar 2024

(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، جس کے مطابق شرح سود کو 22 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جون 2023 سے شرح سود مسلسل 22 فی صد پر موجود ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی مالی سال 2024ء کی دوسری ششماہی میں واضح طور پر کم ہونا شروع ہو گئی، مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود اس کی سطح بلند ہے، ستمبر 2025ء تک مہنگائی کو 7.5 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ شرح سود ضروری ہے۔

صنعتی شعبے میں جولائی تا جنوری 0.5 فیصد کی معمولی کمی ہوئی، جنوری 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 269 ملین ڈالر رہا، جولائی تا جنوری مالی سال 2024ء کے دوران مجموعی خسارہ 1.1 ارب ڈالر رہا۔سٹیٹ بینک کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ بنیادوں پر تقریباً 71 فیصد کمی ہوئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بہتری کی وجہ تجارتی خسارے میں کمی ہے۔

ترسیلات زر اکتوبر 2023ء سے سالانہ مسلسل بڑھ رہی ہیں، کرنٹ اکاونٹ خسارہ مالی سال 2024ء میں جی ڈی پی کے 1.5 تک رہنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے