اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی بلوں پر اضافی ٹیکسز کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری

18 Mar 2024
18 Mar 2024

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکسز کی درخواستوں پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسزجاری کر دیئے۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بجلی کے بلوں میں فردر اور ایکسٹرا ٹیکسز کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزاروں نے کہا کہ درخواست گزار اداروں پر رجسٹریشن کا قانون لاگو نہیں ہوتا، قانون کے مطابق فردر ٹیکس اور ایکسٹرا ٹیکسز رجسٹریشن نہ کروانے والے اداروں پر لاگو ہوتا ہے، جی ایس ٹی ہمارے ادارے پہلے ہی ادا کر رہے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ آدھا ٹیکس دینا ہے آدھا نہیں عجیب بات ہے، آپ یا تو کہیں ہم پر کوئی بھی ٹیکس نہیں لگتا۔

عدالت نے درخواستوں پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے