اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لڑکیاں سوچ سمجھ کر طلاق کا فیصلہ کریں:ماہ نور حیدر

18 Mar 2024
18 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہ نور حیدر نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ طلاق کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔

حال ہی میں اداکارہ ماہ نور حیدر نے ایک انٹرویو کے دوران جہاں مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا وہیں انہوں نے اپنی کم عمری میں ہونے والی شادی اور علیحدگی کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

انٹرویو کے دوران ماہ نور نے 2020 میں اپنی طلاق کے بعد  والدین اور فیملی کی طرف سے ملنے والی مضبوط حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ کئی لڑکیاں اس سے محروم ہیں۔

انہوں نے لڑکیوں کو  تاکید کی کہ وہ طلاق لینے یا علیحدگی اختیار کرنے سے قبل اچھی طرح سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

ماہ نور نے اپنی طلاق کا تلخ تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا تجربہ دوسروں سے بہت مختلف ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے کبھی اس بارے میں کھل کر بات نہیں کی کیونکہ میں یہ نہیں چاہتی کہ کوئی مجھ سے مرعوب ہو جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے خواتین اور لڑکیوں کے پاس کوئی نہ کوئی ہنر اور تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا مالی طور پر خود مختار ہونا بے حد ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے