اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیکرٹری زراعت کی ماڈل بازاروں میں کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت

17 Mar 2024
17 Mar 2024

(لاہور نیوز) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار سہو نے ماڈل بازاروں میں عوام الناس کے رش کے پیشِ نظر کاونٹرز کی تعداد میں اضافے کی ہدایت کردی۔

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے ماڈل بازار جوہر ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم فیئر پرائس شاپس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت افتخار سہو کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران محکمہ زراعت پنجاب کے تحت قائم کردہ فیئر پرائس شاپس پر عوام الّناس کو بڑا ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے،عوام الناس کے رش کے پیشِ نظر کاونٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  فیئر پرائس شاپس پر تمام اشیاء صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک وافر مقدار میں موجود رہنی چاہئیں، کسی بھی آئٹم کی قلت ہر گز نہیں ہونی چاہیے، فیئر پرائس شاپس پر اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ خریداری کیلئے آئی عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، خریداری کیلئے آئے خصوصی افراد کو قطاروں میں نہ لگایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے