اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان کو ولیمے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نظر لگنے کا خوف ستانے لگا

17 Mar 2024
17 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان کو اپنے ولیمے کی تصاویر شیئر کرتےہوئے نظر لگنے کا خوف ستانے لگا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کے 5 ماہ بعد ولیمے کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کی ہیں جن میں وہ سرخ بلاؤز کے ساتھ سنہرے سلک کپڑے کی ساڑھی پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔

ساڑھی کے بارڈر اور پلّو پر دلکش کام بنا ہوا ہے جبکہ کانوں میں جھمکے اور گلے میں ہار اور مالا ماہرہ کے حسن کو چار چاند لگا رہے ہیں۔

اداکارہ نے اس ساڑھی کے ساتھ ایک دلکش شال بھی کندھے پر ڈال رکھی ہے جو ان کے بلاؤز کے رنگ سے میچنگ ہے اور ساڑھی کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ خان نے ساڑھی کے متعلق لکھا کہ   یہ ساڑھی میں نے محض پہنی نہیں ہے بلکہ یہ مکمل طور پر میری ہے، یہ میری بنٹو خالہ نے میرے لیے تیار کی ہے۔

کیپشن کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے ماہرہ خان نے ایک جملہ بھی لکھا کہ  بُری نظر والے تیرا منہ  اور اسکے آگے چند ایموجی بنائے لیکن جملے کو مکمل نہیں کیا کیونکہ عقلمند کیلئے اشارہ کافی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے